

ہے ازل ہی سے تیرے حسن کا چرچا آ جا
تیرے دیدار کو ہر دل ہے تڑپتا آ جا
تیرے طوفانِ محبت میں نجی اللہ بھی
غرق ہو جانے کی رکھتا ہے تمنا آ جا
چارہ گر کوئی نہیں ہے تیرے سودائی کا
تیرا بیمارِ محبت ہے مسیحا آ جا
حسنِ یوسف کا بڑا چرچا ہے لیکن وہ بھی
تیرا پروانہ ہے اب مثلِ زلیخا آ جا
جلوہ ئِ طور تیرے نور کے اک جلوے سے
غش زدہ اب ہے پڑا مانندِ موسیٰ آ جا
ابراہیم آج بھی سوئے ہیں سرِ مقتلِ شوق
تیری الفت میں بہ اندازِ ذبیحا آ جا
میں نے مسجودِ ملائک کی جبیں دیکھی ہے
بے قرار اس میں ہے تیرے لئے سجدا آ جا
منتظر بیٹھے ہیں سب رند تیرے جلوؤں کے
ان میں چھپ کر ہے خدا آپ بھی بیٹھا آ جا
اب بھی آتی ہے صدا دل کے نہاں خانوں سے
اب تو سننے تو میرے ہجر کی بپتا آ جا
جذبۂ شوق میں داود سرِ دشتِ ثنا
نعت خوانی لبِ جعفرؐ پہ ہے کرتا آ جا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار