

اے اسلام کی محسنہؐ پاک بی بیؐ فلک تیری چوکھٹ سدا چومتا ہے
تیرے گھر کی بوسیدہ دیواریں آکر شب و روز بیتِ خدا چومتا ہے
کسی بھی نبیؐ کے کسی بھی ولیؐ کے مقدر میں معراج لکھی ہو پھر بھی
نبیؐ کو ہے معراج اُس وقت ملتی کہ جب نقشِ نعلینِ پا چومتا ہے
تیرے پاک سرتاجؐ کی ہے وہ عظمت کہ عرشوں پہ پہنچی ہے نعلین جن کی
مگر تیری نعلین کو خود زمیں پر اتر کر وہ عرشِ علیٰ چومتا ہے
اس آغوش کی کوئی کیا شان سمجھے کہ وحدت کی ملکہؐ بھی جس میں پلی ہوں
زمینِ ادب سامنے جن کے آکر تو مریمؐ کا اوجِ حیا چومتا ہے
تیری پاک چادر کی کتنی ہے عظمت اسی بات سے کوئی اندازہ کر لے
گیارہ اماموںؐ کا والدؐ بھی آکر ادب سے تمہاری ردا چومتا ہے
تیرا آخری نورِ چشم و بصارت تیرا ذکر سن کر ہے صلوات پڑھتا
تیرے نام پر سر ادب سے ہے جھکتا تو لب آکے پیار آپ کا چومتا ہے
ہمیشہ سے جعفرؐ کی صرف اک دعا ہے تیرے پاک آنگن میں پھر آئیں خوشیاں
ہے جو بھی دعا جب تیرے گھر کو دیتا تو ہونٹ اس کے خود کبریا چومتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار