

توحید کے انوار ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
اللہ کے اسرار ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
قرآنِ ہدایت ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
سب حاملِ عصمت ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
خالق کی نشانی ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
قرآں کی جوانی ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
تقدیس کا پیمانہ ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
وحدت کا ضیا خانہ ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
افلاکِ گہر بار ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
فردوس کے انوار ہیں اجداد پیغمبرؐ
کعبے کے نگہبان ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
خود بولتے قرآن ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
اک جاری ہدایت ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
اک زندہ شریعت ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
آئین اِلٰہی ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
خالق کی گواہی ہیں تو اجدادؐ پیغمبرؐ
ظاہر میں تو انسان ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
پر جلوہ ئِ رحمن ہیں اجدادؐ پیغمبرؐ
جو نور ہے اظہار خدائی کا وسیلہ
یہ اسکے ہیں خود جلوہ نمائی کا وسیلہ
پہنچے ہیں اماناتِ خدا ان کے ذریعے
وحدت ہوئی اظہار کشا ان کے ذریعے
یہ نورِ ازل ذات کے بھر پور امیں تھے
انوارِ خدا ان کی جبینوں میں مکیں تھے
ظاہر میں تو یہ مالکِ صد حلُّ و حرم ہیں
باطن میں یہ وحدت کی تجلی کا بھرم ہیں
اک عرشِ خداوند ہر اک ان کی جبین تھی
وہ صاحب معراج کی بے عیب امیں تھی
زینت اسے بخشی تھی تو انوارِ جلی نے
پروان چڑھے اس میں تقدس کے نگینے
جعفر کوئی کہہ سکتا نہیں ہے کہ یہ کیا ہیں
یہ معدن انوار ہیں خود نور خدا ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار