

ہم پہ رہے خدایا اس راہنماؐ کا سایہ
سر پہ سدا ہو یارب ابرِ بقا کا سایہ
وہ لمحے زندگی کے کتنے عجیب ہوں گے
مولاؐ کے منتظر جب بالکل قریب ہوں گے
ہو گا سروں پہ اُن کے شاہِ کربلاؐ کا سایہ
خورشید کے دہن سے ہو گی جو شعلہ باری
دشمن پہ ہو گا نازل یوں قہر ذاتِ باری
مومن پہ ہوگا اُس دن سخی باوفاؐ کا سایہ
یہ رات ہے انوکھی اور رنج سے بھری ہے
اُجڑا ہے باغِ نبویؐ شاخِ ستم ہری ہے
بچوں سے ڈھل گیا ہے خیر الوریٰؐ کا سایہ
سایہ ڈھلا ہے پہلے وارثؐ کا بیبیوںؐ سے
ظلِ خیام اترا نکلیں جو خیمیوں سے
ساداتؐ پہ ہے باقی ذاتِ خدا کا سایہ
جعفرؐ کی التجا ہے منظورِ بارگاہ ہو
جو منتظر رہی ہے سیراب وہ نگاہ ہو
ہو دو جہاں پہ اب تو میرے شہنشاہؐ کا سایہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار