

نئی منطق سی اب تو آ گئی ہے
دو عالم کی خرد چکرا گئی ہے
کہ اک ظلمت سی ہر سو چھا گئی
جو خورشیدی حقائق کھا گئی
دیئے ہیں وسوسے عقل بشر کو
اور چندھیایا گیا ہے ہر بشر کو
کہا جاتا ہے سچائی یہی ہے
کہ علم غیب اک امر جلی ہے
اور اس سے ناشناسا آگہی ہے
اگر کوئی نبی ہے یا ولی ہے
کوئی اس علم کا حامل نہیں ہے
کہ عالم اس کا رب العالمیں ہے
دلیل اس کی پھر اس منطق نے دی ہے
ہلاہل جو آئمہؐ کو ملی ہے
اگر وہ جانتے تھے زہر پی ہے
کہ یہ پھر تو سراسر خود کشی ہے
اور وہ تھے مطلع امر جلی پر
نہیں ہے خود کشی جائز کسی پر
یہی منطق کا ہے برہان اولا
یہی ملا کا ہے اک فارمولا
یہ تیرہ بخت انسانِ جہولا
رٹے جاتا ہے ابلیسی مقولا
حقائق کے تو ہیں مسحور منظر
تو کیا سمجھے یہ دورِ کور پرور
کہ جن کے پیار میں جب موت آئے
فنا ابدی حیاتی ساتھ لائے
شہادت کی حدوں میں کود جائے
شہادت زندگی قرآں بتائے
یہ ملا کی نظر میں خود کشی ہے
مگر یہ زندگی پر زندگی ہے
کہ جن کی راہ میں مرنا شہادت
اور دے جاویدیت رنگ حقیقت
ہے صد آبِ بقا جن کی حقیقت
دوامی زندگی جن کی محبت
خود ان پر موت کا اطلاق کرنا
یہی تو جہل کی ہے موت مرنا
جہاں میں گر کسی نے زہر پی ہے
ہو وارد موت تو یہ خود کشی ہے
جہاں خود موت کو موت آ گئی ہے
وہاں تو زندگی ہی زندگی ہے
انہیں تھا علم ان زہروں میں کیا ہے
یہ مہلک ہیں یا اک آبِ بقا ہے
جہاں مومن پہ بھی اتنی عطا ہے
کہ عزرائیل اس سے پوچھتا ہے
کہ قبضِ روح میں تیری رضا ہے
ملے گر امر تب روح کھینچتا ہے
تری منطق یہاں کیوں چپ رہی ہے
رضائے قبضِ ارواح خود کشی ہے
اگر ہے عقل تو قرآن دیکھو
اور اس میں کُلُّ شَیِئٍ فَان دیکھو
اور استثنا کا بھی اعلان دیکھو
ہے مستثنیٰ رخِ رحمان دیکھو
یہ چودہ نور ہی وجہہ خدا ہیں
فنا ہے سب پہ ، یہ وقف بقا ہیں
یہی محفوظ ہیں دست فنا سے
ہمیشہ ہیں یہ فرمانِ خدا سے
یہ بالیدہ سدا دست قضا سے
منزہ ہیں سدا آب و ہوا سے
یہاں تو موت بیت عنکبوتی
ابلتی ہے تو حَئْیُ لَا یَمُوتِی
ہیں کتنے پھسپھسے تیرے دلائل
کسے تو ان سے کر لیتا ہے قائل
کھڑے کر دے تو جتنے بھی مسائل
چھپا سکتا ہے تو ان کے فضائل
یہ لا علمی ہے یا یہ خود کشی ہے
یہاں تو موت کو ہچکی لگی ہے
یہاں تو نوک خنجر زندگانی
یہاں تو گرتے پتھر زندگانی
یہاں نوک سناں پر زندگانی
یہاں شمشیر اکفر زندگانی
یہاں بہتے لہو میں زندگی ہے
یہاں کٹتے گلو میں زندگی ہے
یہاں جام ہلاہل زندگانی
یہاں بجتے جلاجل زندگانی
یہاں قید مسلسل زندگانی
یہاں رسی کے کس بل زندگانی
یہاں چمکیلی تلواروں میں جیون
یہاں بے رحم دیواروں میں جیون
چھڑی سے چھو یہ لب جائیں تو جیون
سموں سے جسم دب جائیں تو جیون
کلیجے منہ میں چب جائیں تو جیون
سناں پر سر جو پھب جائیں تو جیون
یہاں محظوظِ کن ہے ، بیقراری
یہاں مظلومیت بھی اختیاری
یہ الٹی کھوپڑی والے وہابی
یہی ابلیس زادے یہ لہابی
شریعت میں انڈیلے ہیں خرابی
مگر کب مانتے ہیں بوترابی
اے جعفرؐ گر یہ ملو اب اڑیں گے
تو لعنت کے سدا جوتے پڑیں گے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار