

آسمانِ شاعری کے ماہِ کامل تھے رُبا
اور سبھی اوصافِ حسنہ کے بھی حامل تھے رُبا
جن کے منتظرین کی صف میں ہے شامل کبریا
ان کے منتظرین عالی جاہ میں شامل تھے رُبا
جعفرؐ ان کو اپنے قدموں میں رکھیں سلطان دیں
واللہ تعجیل فرج کے خاص عامل تھے رُبا
یک ہزار و نہ صد و ہفتاد و سہ تاریخ وصل
حق پرست حق بین و حق گو حق سے واصل تھے رُبا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار