

عشرۂ کاملہ پہ کی جو نگاہ
عَشْرِ اَمْثَالَھَا کے دُر پائے
خاک کفش ان کی میں تو چوموں گا
جو بھی محمودی قلبِ حر پائے
اہل جس گھر کے باقرؐ و جعفرؐ
گھر کا گھر طالب حسینؐ بنا
دل منور ہو کیوں نہ محمودی
ہادی حیدرؐ کا نور عین بنا
میرا ایماں ہے اے نبیؐ زادے
آپ کی شاعری ہے الہامی
لاکھ نفرین کذب گوئی پر
ہے مری یہ حقیقت آشامی
کمسنی میں یہ عظمت سخنی
کیوں نہ قرباں ہو روحِ بسطامی
فارسی کی حسین بندش پر
داد دیتے ہیں حافظ و جامی
نیک ماں باپ دیکھتے ہیں سدا
نیک بچوں کی نیک انجامی
دین کے کام جو نہیں آتے
منہ دکھاتی ہے ان کو ناکامی
ان کی کوئی کرے حمایت کیا
جن کے اثناء عشر ولی حامی
آپ نے مجھ کو نامور سمجھا
ورنہ میں اور کنج گمنامی
آیا محمودی پر دکھائے گا
آپ کی شاعری کی کیا خامی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار