

اسلام و علیک محمودی رحمتِ حق بہ حال تو بارد
ملکِ آلِ نبیؐ یدید آمد سیت ایں مدعا کی دل دارد
آپ کا خط ملا ہے اب مجھ کو ساتھ ہی باعثِ نشاط ہوا
خط نہیں تھا یہ تو پیامی تھا جس سے دل وقفِ ارتباط ہوا
ماحصل ہے یہ میرے شعروں کا بر محل نقطۂ ادق کشفی
من نہ دانم مفاعلن فعلن شعر گویم بہ غرضِ حق کشفی
آپ ہی کی یہ قدر دانی ہے مجھ فرومایہ کو بڑا سمجھا
میرے افکار کو بلند کہہ کر ساتھ ہی لائقِ دعا سمجھا
عمر کا تذکرہ ہے لاحاصل کتنے بوڑھے ہیں عقل سے خالی
ہے بلاشک عطا یہ قدرت کی جو نہیں دیکھتی کہن سالی
رحمة اللہ ہے یا کہ فضل اللہ یہ اسی کے حسیں کرشمے ہیں
بعض اک بوند کو ترستے ہیں بعض دل تو ادب کے چشمے ہیں
کسب کو یہ رفع نہیں حاصل ارتفاع ہے تو بس عطا ان کی
دُر صدف میں نہیں یہ غواصی پشتِ نہاں میں ہے سخا ان کی
لا تخف فوت رزقک ہمدم ان الرزاق معک نہ غم کھائیں
النھومن ھذا الدعوہ خیر ہی خیر ہے چلے آئیں
ٹھیک ہے دس شوال کو آئیں ہم بھی صبر اختیار کرتے ہیں
ماہِ رمضاں ہے برکتوں والا اس میں ہم انتظار کرتے ہیں
اب اجازت کا تجھ سے طالب ہوں آپ کے وقت کا ضیاع نہ کروں
جب تلک والسلام نہ کہہ لوں دل تو کہتا ہے انقطاع نہ کروں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار