

خدایا باغ نبیؐ میں ابھی بہار آئے
چمن سے دور خزاں ہو ہمیں قرار آئے
ہو سہرہ بندیٔ قاسمؐ ابھی مدینے میں
یہ آرزو رہی مولا حسنؐ کے سینے میں
بناں بنا ہوا قاسمؐ پھر ایک بار آئے
تمہیں قسم علی اصغرؐ کے تیر کھانے کی
کہ آئو جلد بدل دو فضا زمانے کی
سریرِ عدل پہ گیتی کا کردگار آئے
اُجڑ ہی جائے یہ دنیا تو کچھ نہ غم ہو گا
یہاں جو جلوہ فگن عصمت الاممؐ ہو گا
خدایا دور وہ آئے ہمیں قرار آئے
شریک بھائیؐ کی شادی میں ہو بہنؐ مضطر
گلے لگائیں دکھی بہنؐ کو علی اکبرؐ
جہاں میں بی بیؐ کا جعفرؐ وہ گل عذار آئے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار