

جنابِ علوی کبھی خود سے احتساب کریں
حضور آپ کہاں ہیں کبھی حساب کریں
جو ناز فن پہ کریں اہلِ فن تو زیبا ہے
کہ حاصل آپ کو اک فن میں بھی کمال نہیں
جو حسن ہے تو خدا کی عظیم نعمت ہے
نقوش آپ کے آمادۂِ جمال نہیں
کہ مال و زر سے بھی قدر آدمی کی ہوتی ہے
ترا نصیب ہے تو آشنائے مال نہیں
وقار شخصی میں کردار کی ضرورت ہے
مگر حضور میں اجداد کے خصال نہیں
تو کیوں زمانہ تجھے سر جھکا کے ملتا ہے
تمہارے چھوتا ہے پائوں جو آ کے ملتا ہے
رگوں میں آپکے قبلہ جو ہے لہو جاری
فقط اسی کا جہاں احترام کرتا ہیں
نسب تمہارے کی کرتی ہے قدر یہ دنیا
تیرے لہو کا یہ عالم سلام کرتا ہے
وہ کوئی اور ہے بچوا رہا ہے جو تم کو
تجھے بلند، سیادت کا نام کرتا ہے
وہ تیرے جد کی تقدس مآب ہستی ہے
سلام جس کو ہر اک خاص و عام کرتا ہے
زمانہ جن سے تجھے جانتا ہے کیا کہنے
انہیں تو خود نہیں پہچانتا ہے کیا کہنے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار