

ایماں سے تو ہیں مومن کردار سے کافر ہیں
طغرا ہے مسلمانی اطوار سے کافر ہیں
ہیں عبدِ خدا لیکن ابلیس کے پیرو ہیں
چہرے پہ تقدس ہے افکار سے کافر ہیں
حاضر کے بھی ہیں قائل ہیں محوِ گناہ پھر بھی
مسلم ہیں یہ اسلامی معیار سے کافر ہیں
احباب کی عصمت بھی محفوظ نہیں ان سے
لگتے ہیں وَلی اﷲ آثار سے کافر ہیں
ہر ظلم پہ خالق سے مطلوب ہے ستاری
ستّار کے شاکر ہیں ستّار کے کافر ہیں
تبلیغِ تقدس میں ہیں وہ صفِ اول میں
پر عملی تقدس کے پرچار سے کافر ہیں
تسبیح زبر جد ہیں جو درسِ عبادت ہے
دانوں کے پسِ پردہ زنار سے کافر ہیں
جعفرؐ وہ موالی ہیں اور منتظرِ شہ بھی
کردار تو کہتا ہے سرکارؐ سے کافر ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار