

اے جعفری مجھ کو فخرہے کہ ہوئی ہے بیدار اب حمیّت
کہ سر کٹا کر بھی چاہتے ہو نفاذِ فقہء جعفریہ
یہ عُشرہے اک ستم ! بجا ہے ! ستم سے بچنا ہے فرض سب کا
زکواة نوٹوں کی بھی جفا ہے !! کہ نوٹ قدرت کا ہے عطیہ
ہاں اب کفِ سارقاں بچانے کو حق بجانب ہو سربکف ہو
حقوق کا جب مطالبہ ہو تو ٹھیک ہوتا ہے یہ رویہ
خدا کا صد شکر ہے یہ ملت!! کہ فرض کی اک پکارسُن کر
بیک زباں کہہ رہے ہو لَبَّیک آج مل کر تمام شیعہ
نفاذِ فقہ بھی اہم ہے پر نفاذِ غیرت ہے اہم اس سے
ہے عین دیں وہ مقام ِ غیرت ہے ختم جس پہ سدا تقیہ
کہ آج بے غیرتی کی ترغیب دے رہی ہے زبانِ منبر
کہ خود کو کیمو فلاج کرکے یزیدیت دے رہی ہے چکر
رسولِ اکرمؐ نے اِکرمو_x0008_ کا کیا تھا امت پہ حکم صادر
ہیں قابلِ احترام جن کو عطا ہوئی ہے مری سیادت
کہ میری اولاد نیک و بد ہو کے بھی پرستش کی مستحق ہے
کُل اہلِ اسلام کو ہے لازم مرے لہو کی سدا حفاظت
اے جعفری کیوں تمہاری غیرت رگوں میں ہے انجماد پیما
کہ اب سیادت کی عظمتوں پر ہیں ڈاکہ زن پھر یزید طینت
یہ چور کا ہاتھ پھر بچانا سرِ سیادت بچائو پہلے
کہ آج گرگِ حرم کے دانتوں کی زد میں ہے شہ رگِ نبوت
اس عُشر کے اور زکواةکے اس معاملے سے تو پھر نمٹنا
کہ آج بیتِ رسول کو ہے محافظوں کی اشد ضرورت
اے دخترانِ علیؐ کی چادر کو رونے والو کہاں ہو آئو
کہ آج ناموسِ مصطفیٰؐ کی ردائے عصمت کو پھر بچائو
کہ آج ذی الجوشنی فتاویٰ اُگل رہی ہے زبانِ باطل
پھر آج بنتِ نبیؐ کی چادر کی سمت اُٹھتے ہیں دستِ شامی
نبی کی بیٹی کی پاک عصمت کو چھو رہی ہیں غلیظ نظریں
ےَجُوزذَالِک کی بات کرتا ہے ہاشمی خور ہر حرامی
لباسِ مرجع میں میش گوں ہے رذیل گرگِ حرم کا پیکر
قلم کے سینے میں زہر بھر کر یہ لکھ رہا ہے کتب تمامی
یہ پھر خیامِ حسینؐ کی سمت بڑھ رہا ہے پئے مظالم
خلاف ان کے چلائیں تحریک پہلے جو ہیں علیؐ کے حامی
نفاذِ فقۂ جعفریہ ہے بعد کی بات بعد ہوگی
جو عین ہے وقت کی ضرورت عمل ہو اس راہ کا خرامی
کہ آےَتُ اﷲ مراجع الناس بن کے آیا ہے آج شیطاں
اب عملی لاَحَوْلَ لے کے اُٹھیں جو شیطنت کے گرا دے ایواں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار