

پوچھو نہ دہر کی ستم آرائیوں کا حال
ابلیس کے قدوم میں آدم ہے سجدہ ریز
اجداد جن کے صاحبِ فرارِ بدر تھے
اولادِمصطفیٰؐسے ہیں آمادئہ ستیز
نمرود کے ہے دوش پہ اب خلعتِ خلیل
اب نوحِ عصر کو بھی ہدایت سے ہے گریز
فرعون آج طور پہ ہوتا ہے ہمکلام
ذروں کی گود میں ہے تماشائے رستخیز
بوجہل کی جبیں پہ ہے دستارِ مصطفیٰؐ
پھُولوں کی اُنگلیوں پہ ہیں اب ناخنانِ تیز
در آشیانِ شاہیں مسلط شدہ است بوم
محمل بہ جہل برد و کشد لیلیٰئِ علوم
ابنائے شہرِ علم وہ پسرانِ بابِ علم
ہاں اسقدر شکارِ جہالت ہیں آجکل
شایانِ تخت و تاج نہ سمجھے سقیفیاں
محرومِ فکرِدرسِ موّدّت ہیں آجکل
جملہ عقائدان کے ہیں بے راہروی پسند
آوارگانِ کوچہ بدعت ہیں آجکل
کیونکہ ہے فرق فاضل ومفضول مٹ چکا
احساسِ کمتری کی قیامت ہیں آجکل
اجداد کے نقوشِ قدم جانتے نہیں
لات و حبل سے محوِ عبادت ہیں آجکل
تھی جنکے اکرمو میں سیادت کی جملگی
اَلصَّالُحِونَﷲ وَالطَّالِحُونَ لِی _x0008_ا
خودرفتگی میں اپنی حقیقت سے دور ہیں
گنگا کی رو کو سمجھے ہیں کوثر کا یہ خرام
مفضول کے قدوم میں فاضل ہیں سر بہ خم
پیچھے عبا قبا کے ہے سجدوں کا اہتمام
سادات اپنی خلعتِ اسلاف بھول کر
جھک جھک کے کر رہے ہیں عباؤں کا احترام
ہے کتنا شرمناک یہ منظر مرے خدا
سادات کی صفوف کا ہو امتی امام
اولادِ شہرِ علم کا یہ جہُل دیکھئے
ہے مقتدا نماز کا ابنِ دیال رام
ایسی ستم ظریفی قیامت ہے اے خدا
آہ کس قدر یہ تلخ حقیقت ہے اے خدا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار