

گرامی القدر شاہ صاحب اے خاندانِ نبیؐ کی زینت
حضور کے بیکراں کرم نے دیا ہے اعزاز کل جہاں کو
سیادتوں کی عنائیتوں سے ہیں سرفراز امتی تمامی
عطاکئے ہیں گُل ِشبانہ خزاں کے جوبن میں گُلستاں کو
زمیں کی آغوشِ عاطفت کو شرف دیا ماہِ بے بدل سے
دیا تقدس کا ایک خورشید ارضِ ذلت کے آسماں کو
زہے شرف کو غلیظ جوہڑ ہیں عطر باری کی زدمیں پیہم
عفونت آمیز نالیوں سے اُگایا نخلِ ختن فشاں کو
عقیم اور بانجھ سی کھجوریں ہیں آج اثمار سے مزّین
براہنہ اشجار سے نکالاہے سبز پتوں کے کارواں کو
کہ زرد چہروں فسردہ جسموں کو مال ودولت کی آن بخشی
کیا ہے خلوت نشیمنِ بطحا کسی کی غلطی کے ارمغاں کو
زغن تفکر رذالتوں کو پرِ ہُما کا مزاج بخشا
خرامِ کوثر عطا کیا ہے سرِجناں اب مئے مغاں کو
حضور کا یہ کرم ہے طوبیٰ ہوّاہے بیت الخلاسے پیدا
کہ آج فردوس سے بھی نفرت ہوئی ہے جنت کے باغباں کو
حضور وہ ہیرا بائی جس سے حضور ہی کا معاشقہ تھا
کیا ہے پاس اس نے آج اس عشق کے اک پاک امتحاں کو
مبارک اس رشکِ ماہ کے گھر وہ رشکِ اختر ہوئی ہے پیدا
بطن سے اس طائفہ کے قبلہ تمہاری دختر ہوئی ہے پیدا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار