

تھے حلم کے مصدر کہ تھے ابنِ شہِ لولاک
تھے علم کے پیکر کہ تھے خلقت گہِ افلاک
وہ حلم خدا وند کے تھے مرکزِ پرکار
مضبوط کی اسلام کی گرتی ہوئی دیوار
وہ خاورِ توحید کی رخشندہ کرِن تھے
تحسین کی حد تھی کہ سراپا وہ حُسن تھے
وہ کُن سے بھی ما قبل تھے ہمرازِ ازل تھے
تابانیء ِتوحید کا وہ ردِّ عمل تھے
گر تے ہوئے انساں کے تھاعقبیٰ کوسنبھالا
ایماں میں جو داخل کیا باطِل سے نکالا
جنت کے جوانوں کی جوانی کا سبب تھے
فردوس میں کوثرکی روانی کا سبب تھے
ممکن کے یہ ادراک میں واجب کاسماں ہیں
جو کچھ بھی انہیں سمجھیں عقائدکے گماں ہیں
تعریف میں تقصیر کی رہتی ہے خجالت
واجب نہ اگر ہوتی تو میں کرتا نہ مدحت
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار