

جب لاشیں دو ہیں پھر اِن کا کیوں اک تابوت بنایا ہے
اِک لاش ہے بنتِ محمدؐ کی اور اِک اُن کا سرمایا ہے
عباس کے باباؐ نے اپنے کمسنؐ کو غسل و کفن دے کر
محرومہ ماںؐ کے پہلو میں بڑے درد کے ساتھ سلایا ہے
دروازہ گرایا امت نے ہوا ماںؐ کی گود میں یہ زخمی
کہتے ہیں کہ ِاس معصومؐ کو بھی اک زخم جبین پہ آیا ہے
کمسن بہنوںؐ کی گود میں بھی محسنؐ جی بھر کے کھیلا نہیں
نہ ہی باباؐ پاک نے بیٹے کو بچوں کی طرح بہلایا ہے
ماںؐ بیٹےؐ کی ہیں دو لاشیں یہ دونوں شہید ہیں امت کے
شبیرؐ کو بچپن میں اصغرؐ تقدیر نے آج دکھایا ہے
جعفرؐ ہو ان کا اب بدلہ میرے بارہویں آقاؐ آجائیں
یہ ماں کی گود میں پھر کھیلے جسے بچپن راس نہ آیا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار