

شمسِ ایمان دلوں میں جو طلوع ہوتا ہے
آلِ احمدؐ کی طرف خود ہی رجوع ہوتا ہے
نارِ دوزخ کو بھی یہ نور بنا دیتے ہیں
اپنے در آئے کی یہ قدر بڑھا دیتے ہیں
سر بہ سجدہ جو بصد عجز و خشوع ہوتا ہے
پڑھ کے قرآن وہ قیدی جو لہو روتا ہے
دردِ عصمت سے جو وہ محوِ رکوع ہوتا ہے
آلِ احمدؐ کا مجھے اس پہ گماں ہوتا ہے
جعفرؐ اس باب پہ سر عجز سے جو خَم کر دے
اور معافی کے لئے چشم کو بھی نم کر دے
فیض اُس ذات کا یک لخت شروع ہوتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار