

ظلم و ستم کا حربہ عجب کام کر گیا
زندہ رہے حسینؐ یزید آپ مر گیا
دوڑانا گھوڑے لاشوں پہ تھا اک خیال خام
لیکن اسی سے کفر کا لاشہ بکھر گیا
بی بیؐ کے سر پہ پردۂ تطہیر رہ گیا
لیکن رخِ یزید کا پردہ اتر گیا
نیزوں پہ چڑھ کے اونچا ہوا سر حسینؐ کا
لیکن ثقیفیت کا سدا جھکتا سر گیا
زنداں میں اہل بیتؐ تو آزاد رہ گئے
ہوتا اسیرِ جرم ہر اک اہلِ شر گیا
جعفرؐ اب انتقام کا موسم ہے آ رہا
جملہ کوئی دعا کا نہیں بے اثر گیا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار