

حسینؐ تیرا زمانے پہ چھا گیا سجدہ
نقوشِ کفر کو اک دم مٹا گیا سجدہ
کچھ اس طرح سے کیا سجدہ تو نے خالق کو
اُلُوہیت کو خدا پر سجا گیا سجدہ
خدا کی ذات کو جھکتا گیا وہ ہر اک شخص
کہ جو بھی حق کو تیرا دیکھتا گیا سجدہ
یزیدیت کی خدائی کا دور دورہ تھا
خدا کے حق کو تیرا حق بنا گیا سجدہ
یہ ایک سجدے کی عظمت ہے کہ نبیؐ جو تھے
تمہارے قدموں پہ سب کو جھکا گیا سجدہ
خدا کی عظمتیں تیری جبیں کو چھوتی رہیں
خدا کو آئینہ تیرا دکھا گیا سجدہ
ظہور ہوگا جو جعفرؐ کے پاک وارثؐ کا
بچے گا وہ جو تیرے در کا پا گیا سجدہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار