

کہتے ہیں یہ حسینؐ علی اکبرؐ کو روک لو
اس لخت دل میں تیرے برادرؐ کی جان ہے
جاتی ہے جاں شبیہہ پیغمبرؐ کو روک لو
منہ دیکھنا نصیب نہ ہو گا تمام عمر
بہنوںؐ سے کہہ دو اپنے برادرؐ کو روک لو
جانے سے اس کے دور پہ چھا جائیگی خزاں
اس میرے گلستاں کے گلِ تر کو روک لو
جعفرؐ وہ اپنے لعلؐ کو سہرہ بندھائیں اب
وقت وداع پکارے جو دلبرؐ کو روک لو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار