

غازیؐ کی لاش پر جب شبیرؐ آ کے روئے
کبھی بین کر کے روئے کبھی سر جھکا کے روئے
تھا درد ناک منظر جب اک جگہ سے آقاؐ
عباسؐ کے زمیں سے بازوؐ اٹھا کے روئے
کتنی تڑپ تھی دل میں بھائیؐ کے درد و غم کی
سینے سے خود علم کو مولاؐ لگا کے روئے
سرہانے آ کے بیٹھے سر لے کے گود میں خود
بہنوںؐ کا حال ان کو بن میں سنا کے روئے
جعفرؐ ہو انتقام اب ہمشکل مرتضیٰؐ کا
بن میں خاموشیاں جو لب پر سجا کے روئے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار