

کمسنؐ کی سمت دیکھو اک تیر آرہا ہے
معصومؐ اس ستم پر خود مسکرا رہا ہے
اک ماںؐ کے دل کی دنیا اک دم اجڑ رہی ہے
ہر ماں کے دل کو ظالم یوں آزما رہا ہے
جھولے کی رونقوں پر اک مرونی ہے چھائی
دنیا سے اس طرح سے معصومؐ جا رہا ہے
جب تیر کھا کے دیکھا باباؐ کے رخ کی جانب
ایسے لگا کہ جیسے ہر دکھ سنا رہا ہے
یا رب یہ پاک گلشن پھر سے بہار پائے
جعفرؐ کے زخمی دل کا یہی مدعا رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار