

شبیرؐ دیکھو کس کو یہ سہرہ بندھا رہے ہیں
عباسؐ اِن کے سر پہ علم لہلہا رہے ہیں
شادی کا اہتمام یہ کس طرح ہو رہا ہے
روتی ہے موت ایسے یہ دولہا بنارہے ہیں
دلہنؐ کی بیوگی تو ہر اک پھول پر ہے چھائی
اس حال میں یہ لخت جگر کو سجا رہے ہیں
یہ تو خوشی کی رسم تھی حیرت یہ ہو رہی ہے
باراتی ہر شگن پہ کیوں آنسو بہارے ہیں
کل پردہ دارؐ جعفرؐ رسمیں نبھا رہے ہیں
کل انبیا و مرسلیں آنسو بہا رہے ہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار