

علی اصغرؐ کا غم پل بھر بھلایا جا نہیں سکتا
یہ ہے وہ زخم جو دل سے مٹایا جا نہیں سکتا
کچھ اسطرح سے سونا کر گیا جھولا علی اصغرؐ
ابھی تک ماں سے گہوارہ جھلایا جا نہیں سکتا
چچاؐ سے یہ کہا معصومؐ نے لادیں ہمیں پانی
کسی کو حال اصغرؐ کا دکھایا جا نہیں سکتا
زباں ہے خشک چہرہ زرد بند آنکھیں ہے لب بستہ
زیادہ دیر اب اسکو بچایا جا نہیں سکتا
وہ پیاسہ جس طرح سے ہے تڑپتا اپنے جھولے میں
اب اسکا حال اماںؐ کو بھی سنایا جا نہیں سکتا
ہمیشہ عرض کرتا ہے یہ جعفرؐ اپنے آقاؐ سے
کیا اس معصومؐ کو بھائیؐ ملایا جا نہیں سکتا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار