

یہ کوئی آ کے مجھ کو بتائے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
آئی ہوں شام سے وہ ہے مجھ سے خفا اب بتانے بھلا کون آئے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
زندگی میں کبھی مجھ سے روٹھا نہ تھا اب بلاتی ہوں وہ پاس آتا نہیں
سو گیا ہے کہاں یہ خبر ہی نہیں کوئی جاکر تو اس کو جگائے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
جب میںمقتل میں آئی تھی ملنے اُسے بیٹا کہہ کے اُسے تب پکارا نہ تھا
شاید آج اس لیے وہ ہے مجھ سے خفا اب منا کر اسے کون لائے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
تھا میرا نوجواں بن میں سویا ہوا چند لمحوں میں پھر جانے کیا ہو گیا
اب جہاں بھی ہے وہ یہ میرا حالِ غم کاش کوئی تو اُس کو سنائے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
میں تڑپتی ہوں وہ مجھ سے ملتا نہیں چاہتی ہوں منالوں جہاں بھی ہے وہ
اس دکھی حال پر اُس کو رحم آئیگا کاش عباسؐ مجھ کو دکھائے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
جاکے سینے سے اُس کو لگائوں گی میں ہر طریقے سے اس کو منائوں گی میں
دکھ ہے اِس بات کا یہ پتا ہی نہیں ماں کہاں ڈھونڈنے لال جائے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
جعفرؐ اب تو ہو آباد اُس ماں کا گھر دشت میں کھو گیا جسکا نورِ نظرؐ
بن میں کہتی تھی جو میں نہیں جانتی اطلاع کوئی دینے تو آئے میرا اکبرؐ کہاں سو رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار