

آئو شبیرؐ کے بچپن کا زمانہ دیکھو
کیسا آباد تھا سرورؐ کا گھرانہ دیکھو
مسجد نبویؐ خلق کی کثرت… ہیں سارے مصروفِ عبادت
ہیں نبیؐ سجدے میں اور پشت پہ ہے سبطِ حسیں
اپنے بیٹےؐ کی محبت ہے کہ سر اٹھتا نہیں
بانیٔ دینؐ کا سجدے کو بڑھانا دیکھو
ناز بردار ہے شبیرؐ کا ناناؐ دیکھو
دوش پہ اپنے نواسےؐ کو اٹھائے سرورؐ
حکمِ شبیرؐ پہ پیہم ہیں لگاتے چکر
زلفوں کو باگ بناکر وہ ہلانا دیکھو
اور محمدؐ کا وہ العفو سنانا دیکھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار