

سادات پر ہوئی ہیں جفائیں کہاں کہاں
ھل من کی دی گئی ہیں صدائیں کہاں کہاں
تھے کون کون شاملِ ظلم و ستم رہے
سادانیوںؐ نے دی ہیں دعائیں کہاں کہاں
تاریخ سے تو پوچھو نبی زادیوںؐ کا حال
کرتے رہے ہیں شامی وفائیں کہاں کہاں
کوفے سے شام تک کئی معصومؐ چل بسے
مجبوریوں میں قبریں بنائیں کہاں کہاں
کس کس گلی میں اپنی بیاں بیکسی کریں
آلِ نبیؐ دکھ اپنا سنائیں کہاں کہاں
جعفرؐ لے انتقام وہی منتقمؐ کی ذات
کہتے ہیں جو ہَم اشک بہائیں کہاں کہاں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار