

ابنِ حسنؐ کی مہندی پھر شان سے سجا کے بارات آ رہی ہے
قاسمؐ بنا ہے دولہا مہندی کو پھر اٹھا کے بارات آ رہی ہے
یہ کربلا کا منظر دہرایا جا رہا ہے
پھر اپنے آنسوؤں سے مہندی یہاں بنا کے بارات آ رہی ہے
مقتل میں آ رہا تھا جب کاروانِ غربت
کہتے تھے شامی دیکھو رسمیں سبھی نبھا کے بارات آ رہی ہے
قاسمؐ کی لاش پر یہ کہتی تھی بیوہ مادرؐ
قاسم تیری بنیؐ کا گھونگھٹ یہاں بچا کے بارات آ رہی ہے
جب شامی عورتوں نے مہندی بنیؐ کی دیکھی
کہتی تھیں اس بنیؐ کو پھر سے بنیؐ بنا کے بارات آ رہی ہے
جعفرؐ امامِ آخرؐ آ کر کہیں گے سب کو
قاسمؐ کی پھر دوبارہ ہر اک رسم نبھا کے بارات آ رہی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار