

اے عاشور کے چاند بتا
کرب و بلا میں تو نے کیا کیا دیکھا تھا کیا پایا تھا
یہ بھی بتا قاسمؐ کی شادی کیسے ہوئی تھی کربل میں
خود شبیرؐ نے سہرہ کیسے قاسمؐ کے بندھوایا تھا
اکبرؐ اپنی ماںؐ سے اجازت کیسے لینے آئے تھے
پہلی دفعہ اکبرؐ کو ماںؐ نے گود میں کیسے سلایا تھا
بہنوں کو شبیرؐ دلاسے کس انداز سے دیتے تھے
بھائی کو ہر بہنؐ نے رو کر کیسے گلے سے لگایا تھا
بی بیؐ کیسے عونؐ و محمدؐ ہاتھ پکڑ کر لائی تھیں
بی بیؐ نے بھائیؐ کا صدقہ کیسے اُن کوں بنایا تھا
معصومہؐ اصغرؐ کا جھولا کیسے جھلا کر روتی تھی
معصومہؐ نے تب لوری کا کونسا فقرہ گایا تھا
جعفرؐ وہ گھر اب دوبارہ ہو آباد جہاں دیکھے
پھولوں بھراؐ جو گھر شبیرؐ نے راہِ خدا لٹوایا تھا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار