

یہ مہندی ہے اُس دُلہن کی جسے مہندی راس نہ آئی تھی
جس کے ہاتھوں پہ بیوگی نے خود مہندی آ کے لگائی تھی
پانی پہ وہاں پابندیاں تھیں پر اشکوں کی برسات تو تھی
دُلہن کی مہندی بیبیوںؐ نے اشکوں سے تیار کرائی تھی
عاشور کے پہلے پہر تلک رنگ اِس مہندی کا پھیکا تھا
رنگ نکھر گیا تھا دولہےؐ کی جب لاش خیام میں آئی تھی
دلہنؐ نے لاش کا ہر ٹکڑا رو رو کے اٹھایا ہاتھوں پر
جب غور سے دیکھا ہاتھوں کو تو خون کی مہندی چھائی تھی
کہتی تھی بنیؐ میں شام چلی ہاتھوں پہ سجا کر مہندی کو
پوچھیں گی عورتیں بیوگی کی یہ کیسے رسم نبھائی تھی
جعفرؐ وہ بیوہ دلہنؐ پھر دنیا میں سہاگن بن جائے
جس نے یہ سہاگ کی مہندی بھی دن ڈھلتے ہی لٹوائی تھی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار