

عباسؐ تیرے غم کی کوئی انتہا نہیں
جو دکھ ملا ہے تم کو کسی کو ملا نہیں
ہر دل خدا کا گھر ہے سبھی مانتے ہیں یہ
لیکن وہ دل ہی کیا کہ جہاں تو چھپا نہیں
تیرا علم سہارا بنا اہل بیتؐ کا
کافر ہے آج جس کا علم آسرا نہیں
خالی اگر ہو ذکر وفائے جنابؐ سے
جو کچھ کہیں کہیں اُسے بزم عزا نہیں
صبر و وفا کی زندہ علامت ہے یہ علم
ایسا علم کسی نے بشر کو دیا نہیں
جعفرؐ ہو اب تو حضرتِ غازیؐ کا انتقام
مومن نہیں جو کرتا سدا یہ دعا نہیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار