

طوطیِٔ ظلمت جہاں میں گر غزل خواں ہے تو کیا
ابرِ تاریکی زمانے پر پَرافشاں ہے تو کیا
دیکھنا اک روز اُس کو موت کی نیند آئے گی
بے حیائی آج دنیا پر جو رقصاں ہے تو کیا
دیکھنا اک روز ہو گا تخت پر جلوہ فگن
آج بازاروں میں رسوا ماہِ کنعاں ہے تو کیا
ایک دن تم دیکھنا کونین پر چھا جائے گا
آج حق گر اس جہاں میں پابہ جولاں ہے تو کیا
دن ہیں وہ بالکل قریب ہو گا جہاں میں موجزن
آج ظلمت میں نہاں گر آبِ حیواں ہے تو کیا
کَل پڑے گی آدمی کی آدمی کو ایک دن
آج انسانوں کا خوں گر جنسِ ارزاں ہے تو کیا
اب نہیں ہیں دور وہ دن کفر ہو گا سب تباہ
آج پردے میں نہاں گر میرا سلطاںؐ ہے تو کیا
اک نہ اک دن تیغِ حق سے ہو گا سارا منہدم
کفر کا گر آج اونچا سب سے ایواں ہے تو کیا
ہو گا جعفرؐ دیکھنا معراج پر اک روز مِیں
تیری قسمت کا نہاں گر ماہِ تاباں ہے تو کیا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار