

بازار میں یہ کون ہے خطبہ سنا رہی
لگتا ہے مرتضیٰؐ کی ہے آواز آ رہی
ظاہر میں ہے اسیر پہ آزاد ہے سدا
انسان کو ہے ظلم سے لڑنا سکھا رہی
فکرِ بشر کو حیرتِ کامل میں ڈال کر
والدؐ کا طرزِ فکر ہے سب کو بتا رہی
اس فاتحانہ طرزِ تخاطب کی ضرب سے
پل پل ہے یہ ضمیرِ دو عالم جگا رہی
لہجے میں ہے جلالِ الٰہی کا دبدبہ
فقروں سے قعرِ جبر ہے پل پل ہلا رہی
جعفرؐ انہیں نصیب ہو ابدی خوشی کا دن
آنکھوں سے ہے جو اشک مسلسل بہا رہی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار