

یارب دلِ غمگیں کی جگر سوز دعا ہے
کیوں منتقمِؐ آلؐ حجابوں میں چھپا ہے
سجدے سے نبیؐ جس کی محبت میں نہ اٹھے
سجدے ہی میں سر اُس کا بصد ظلم کٹا ہے
قاتل کو بھی تھا جس نے ضیافت سے نوازا
افسوس شہید اس کا پسرؐ پیاسا ہوا ہے
سرورؐ بھی تھماتے تھے جسے ناز سے زلفیں
آج انہی کی زلفوں میں سجی خاکِ شفا ہے
سرتاجِ رسلؐ دوش پہ خود جس کو اٹھائیں
افسوس کہ سر اُس کا سرِ طور کھڑا ہے
جس بی بیؐ کو والدؐ نے بھی جی بھر کے نہ دیکھا
وہ شام کے بازار میں ہے حشر بپا ہے
جعفرؐ نہیں کیوں ارض و سما پھوٹ کے روتے
خوں روتا ہے جو موجبِ تخلیقِ سما ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار