

عابدؐ علی اکبرؐ سے کہتے ہیں نہ گھبرانا
میں جاتا ہوں مقتل میں تم شام چلے جانا
میں دیکھ نہ پائوں گا لٹتا ہوا خیموں کو
آساں ہے شہید ہونا مشکل ہے یہ سہہ پانا
ناموسِ نبیؐ جیسے بازار میں جائیں گے
میرے لیے ناممکن اکبرؐ ہے یہ غم کھانا
بازار میں جس طرح ڈھائے گی ستم امت
اس کام سے آساں ہے یہاں زخمِ جگر کھانا
ہر شخص نے ہیں کرنے ظلم آلِ محمدؐ پر
ہے موت سے بھی مشکل ہر شخص کو سمجھانا
لیں مہدیٔ دیںؐ جعفرؐ ہر ظلم کا پھر بدلہ
ظالم کے مقدر میں لازم ہو سزا پانا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار