

منتقمؐ آ بھی جائو
تجھے خوں پکارتا ہے مظلوم کربلاؐ کا
ہر ماں کے دل میں اب تک بدلے کی آرزو ہے
تجھے دیتا ہے صدائیں ہر درد مامتا کا
بچوں سے خالی جھولے اب تک مچل رہے ہیں
اب کر تو کچھ مداوا دلسوز اس بکا کا
ہر ماں کی ہے یہ حسرت خود انتقام دیکھے
تجھے ڈھونڈتا ہے ہر سو فقرہ ہر اک دعا کا
اب تک ہے دلہنوں کا غم بیوگی کا تازہ
بدلے کی آرزو میں پھیکا ہے رنگ حنا کا
پردے کا دکھ ہے اب تک سادانیوںؐ کے دل میں
پھیلا ہے تیرے در پر آنچل ہر اک ردا کا
یہ کائنات جعفرؐ دیتی ہے نت دعائیں
اب شہرِ ظالمیں میں ہو عدل کا دھماکا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار