

کیا ظلم ہوا سید ابرارؐ سے پوچھو
سر کیسے کٹا اُن کا یہ تلوار سے پوچھو
معلوم نہیں شمر کے ضربات کی تعداد
جو سر پہ ہوا ظلم وہ دستار سے پوچھو
وہ تیروں کی بارش میں تو دھرتی پہ تھے آئے
سجدے میں گرے کیسے یہ راہوار سے پوچھو
کیوں اتنی لگی دیر شہید ہونے میں شہؐ کے
ملعون کے خنجر کی یہ کند دھار سے پوچھو
کیا کہتے تھے شبیرؐ دم بازپسیں میں
یہ بات دلِ عابدؐ بیمار سے پوچھو
کہتا ہے یہ جعفرؐ اے شہنشاہِ زمانہؐ
اس ظلم کا خود مجمعِ اشرار سے پوچھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار