

شبیرؐ کو رونا لوگو سنت ہے رسولِ خدا کی
اس سنتِ نبویؐ میں ہے ہر خیر چھپی عقبیٰ کی
جس روز رسولؐ کے گھر میں شبیرؐ ہوئے تھے پیدا
اُسی روز حبیبِ خداؐ نے رونے کی رسم ادا کی
جبریل نے آ کے سنایا مظلومؐ کا نوحہ اُن کو
رو رو کے حبیبِ خداؐ نے رکھ دی بنیاد عزا کی
پھر کرب و بلا کی مٹی جبریل سے خود منگوائی
تعظیم ازواجِ نبیؐ کو بتلا دی خاک شفا کی
فرمایا کہ جب یہ مٹی ہو جائے خون آلودہ
اِسی روز شہادت سمجھو مظلومِ کرب و بلاؐ کی
یہ خاک لہو آلودہ جس دن ازواج نے دیکھی
دیا پرسہ قبر نبیؐ کو ماتم میں آہ و بکا کی
جعفرؐ اس خون کا وارثؐ دنیا میں ہے آنے والا
ہر غم کا ازالہ ہوگا خوشی ہو گی آل عباؐ کی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار