

دوستو ماتمِ شبیرؐ عبادت سمجھو
اپنی بخشش کیلئے اجر رسالتؐ سمجھو
اہل سنت کے آئمہ بھی یہی کہتے تھے
تم رسول اللہؐ کے اس رونے کو سنت سمجھو
لے کے شبیرؐ کو ہاتھوں پہ تھے سرورؐ روتے
تم کسی زندہ پہ رونے کو نہ بدعت سمجھو
جس کے احباب پہ دکھ آتے ہیں وہ روتا ہے
تم بھی رونے کو محبت کی علامت سمجھو
یہ ہے شبیرؐ تمہارے ہی نبی کا بیٹاؐ
اپنا سمجھو اسے تم اس کی حقیقت سمجھو
اب تو ہر قوم ہے کہتی کہ ہمارا ہے حسینؐ
اے مسلمانو تم اس اپنے کی عظمت سمجھو
جب بھی اس دنیا میں مظلوم کا وارثؐ آئے
جعفرؐ اس روز شقیوں پہ قیامت سمجھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار