

ممکن نہیں بن میں تجھے ہمشیرؐ کفن دے
بھیاؐ تجھے شاید یہاں تقدیر کفن دے
یہ دشتِ بلا خیز سرِ راہِ ستم ہے
ممکن ہے کوئی شام کا راہگیر کفن دے
ملنے کی نہیں مجھ کو تو امت سے اجازت
پھر کون یہاں تجھ کو اے شبیرؐ کفن دے
سامان جو دے بیٹھی ہو سب دین کی راہ میں
کس طرح تجھے بھیاؐ وہ دلگیر کفن دے
جعفرؐ وہ بہنؐ شاد ہو کہتی تھی جو بن میں
کس طرح تجھے ملکۂ تطہیرؐ کفن دے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار