

جب لاشے عونؐ و محمدؐ کے شبیرؐ اٹھا کر لائے
تطہیر کی چادر میں دونوں بچوں کو چھپا کر لائے
محشر کا سماں تھا خیمے میں یوں شور اٹھا ماتم کا
شبیرؐ بہنؐ کو لاشوں پر جب خود ہی بلا کر لائے
بی بیؐ نے کہا مستوروں سے رونے کا نہیں یہ موقعہ
میرے بھائیؐ ہیں میرے بچوں کو اب دولہا بنا کر لائے
یہ خون کی سرخی لاشوں پر جو نظر تمہیں ہے آتی
شبیرؐ حقیقت میں اِن کو ہیں مہندی لگا کر لائے
ماموںؐ کا صدقہ بن کے گئے تھے لعلؐ میرے مقتل میں
انہیں اپنا صدقہ سمجھ کے ہیں شبیرؐ سجا کر لائے
جعفرؐ کی دعا ہے شاہِ زمنؐ لیں بدلہ ان بچوں کا
ماںؐ اپنے ان شہزادوںؐ کو تب سہرہ بندھا کر لائے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار