

جہاں کے ہونٹوں پہ نام حسینؐ آ کے رہا
جبینِ فکر پہ یہ نام جگمگا کے رہا
فصیلِ شب پہ وہ طوفان بادِ باطل میں
اک انقلابی لہو کے دیئے جلا کے رہا
خدائے فکر بشر پاسبانِ آزادی
بشر کو سر کے کٹانے کا گُر سکھا کے رہا
ہجوم نیزوں پہ قرآں اٹھانے والوں کا
مگر وہ نیزے پہ قرآنِ حق سنا کے رہا
یزیدیت نے مظالم کی انتہا کر دی
مگر وہ درد کے لمحوں میں مسکرا کے رہا
یہ انقلاب بھی جعفرؐ زمانہ دیکھے گا
یزیدیت کو شہنشاہِ حقؐ مٹا کے رہا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار