

یہ اُس کا تعزیہ ہے جو سبطِ مصطفیؐ ہے
تھے کلمہ گو جنھوں نے اس پر ستم کیا ہے
عریان جس کا لاشہ بہنوںؐ نے دیکھا بن میں
محفوظ جس کا لاشہ تھا گرد کے کفن میں
تابوت جس کا اب تک غربت کی انتہا ہے
بہنوںؐ کی آرزو تھی تابوت اِس کا ہوتا
کاندھا لگا کے اس کو عابدؐ بھی ساتھ روتا
جو کچھ وہ چاہتے تھے آج ہم نے وہ کیا ہے
کوئی تو اہلِ ایماں کاندھا اسے لگائے
مظلومؐ کا جنازہ عزت سے خود اُٹھائے
اِس رسم کو نبھانا اسلام سے وفا ہے
تابوت کو بنا کر ہیں جاں نثار کرتے
ہیں اپنے پیشوا سے دل و جاں سے پیار کرتے
یہ رہنما جہاں کا مشترکہ رہنما ہے
اس رہنما کا بیٹاؐ آئے گا اس جہاں میں
پیغامِ امن دے گا قوموں کو ہر زباں میں
جعفرؐ زمانہ سارا راہ اُس کی دیکھتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار