

مظلومؐ کے سر پہ لوگو ہر ظلم ہوا سجدے میں
شبیرؐ تھا لیکن دیتا امت کو دعا سجدے میں
یہ کیسے کلمہ گو تھے اپنے فرزندِ نبیؐ کا
کرتے تھے بڑی جرأت سے سر پاک جدا سجدے میں
تھی پاس کھڑی اک بیٹیؐ کمسن کے رواں تھے آنسو
مظلومؐ کے سر پہ خنجر جس وقت چلا سجدے میں
قرآن اٹھا کر بی بیؐ دیتی تھی دہائی رو کر
مظلومؐ کے حلق پہ پھر بھی ظلم ہوتا رہا سجدے میں
روکا نہ کسی نے آ کر آخر تھا نبیؐ کا بیٹا
ظالم نے غریب کے سر پر ہر ظلم کیا سجدے میں
اب اِس مظلومؐ کا جعفرؐ آباد ہو گھر دوبارہ
بہنوںؐ نے تھا جس کا دیکھا خود سر کٹتا سجدے میں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار