

شبیرؐ کے ہاتھوں پہ اصغرؐ کی ادا دیکھو
مظلومؐ کی غربت کا انداز نیا دیکھو
جو بول نہیں سکتا کرنے ہے جہاد آیا
نو لاکھ پہ بھاری ہے کمسنؐ کی وغا دیکھو
سوکھے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا سا تبسم ہے
جرأت دیکھو کمسنؐ کی تیر آتا ہوا دیکھو
اصغرؐ کا لہو لے کر چہرے پہ ملا شہؐ نے
مرجھائے ہوئے رخ پر یہ رنگِ حنا دیکھو
اصغرؐ کی یہ خاموشی ہے کتنا بڑا خطبہ
قاتل کو کماں پھینکے خود روتا ہوا دیکھو
جعفرؐ یوں علی اصغرؐ آباد ہو دنیا میں
ہر شخص کہے آ کر سب شانِ خدا دیکھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار