

کہا بہنؐ سے یہ اکبرؐ نے پھر میں آؤں گا
جبیں پہ سہرہ سجا کے تجھے دکھاؤں گا
اگر نصیب میں لکھا ہے باندھنا سہرہ
تو سہرہ تیرے ہی ہاتھوں سے میں بندھائوں گا
تمام بہنیں شگن کی بنائیں گی مہندی
یقیں کرو کہ میں مہندی تیری لگاؤں گا
کرو یہ وعدہ میرے بعد تم نہ روئو گی
میرا یہ وعدہ ہے میں نہ تجھے بھلائوں گا
جو پھول میری جبیں پر سجئیں گے سہرے کے
وہ پھول تیری تمنائوں سے چرائوں گا
دعائیں دیتا ہے جعفرؐ ہو شادی اکبرؐ کی
جو کہہ گیا تھا بہنؐ کو تجھے بلائوں گا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار