

شبیرؐ تیرے لہو نے گلشن کھلایا ہوا ہے
دامانِ ہستی میں ہر سو یہ خون چھایا ہوا ہے
صحرائے کرب و بلا کو ڈھالا ہے عرش بریں میں
عرشِ معلی کو اِس نے کربل بنایا ہوا ہے
قرآں کے ہر حرف میں ہے تیرے لہو کی جلالت
تیرے لہو میں مکمل قرآں سمایا ہوا ہے
معراج پر تیرے ناناؐ خالق کو ملنے گئے تھے
تیرے لہو نے خدا کو بن میں بلایا ہوا ہے
تیرے لہو میں نہانا اسلام کا غسلِ صحت
وحدانیت کی بقا میں تو بھی نہایا ہوا ہے
اس خونِ ناحق کا جعفرؐ وارثؐ بھی ہے اک جہاں میں
اس منتقمؐ کو خدا نے خود میں چھپایا ہوا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار