

اک تیر بدن سے کھینچا اور اُس کو قلم بنایا
شبیرؐ نے خط بیٹیؐ کا کچھ ایسے رقم فرمایا
لکھتے ہیں سلام ہو میرا کیا حال سنائوں بیٹیؐ
ہر سمت پڑے ہیں لاشے دھرتی پہ لہو ہے چھایا
اکبرؐ کے شگن کی مہندی تو نے بھی بنائی ہو گی
لیکن یہ شباب اکبرؐ کو نہیں راس ذرا بھر آیا
تیرا بھائیؐ بنا ہے دولہا لیکن ہے لہو کی مہندی
عجلت میں تیرے بھائیؐ نے سہرہ بھی نہیں بندھوایا
باراتیوں کا کوفے میں کل ہوگا ولیمہ بیٹیؐ
اکبرؐ کی خوشی میں شامل وہاں ہوگی تمام رعایا
بارات روانہ ہو گی پھر شام کی جانب بیٹیؐ
تیری ماںؐ بہنوںؐ کے سر پر صرف ہوگا خدا کا سایہ
شبیرؐ کے خون کا وارثؐ اب آئے جہاں میں جعفرؐ
غیبت میں لہو رو رو کے ہے جس نے وقت بتایا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار