

قاسمؐ کی بیوہ ماںؐ کی یہ ہے آرزو کی مہندی
تشنہ دہَن کی مہندی تشنہ گلو کی مہندی
یہ اُس ضعیف ماںؐ کی تکمیلِ آرزو ہے
جس کو ملی نہ بن میں اپنی بہوؐ کی مہندی
مہندی نہ تھی میسر ماںؐ کی بھی تھی یہ حسرت
نوشہؐ نے خود لگا لی اپنے لہو کی مہندی
مقتل کی سیج پر جب نوشہؐ کو سوتا دیکھا
تڑپا رہی تھی ماںؐ کو وہ چار سو کی مہندی
کہتی تھی میرے بیٹے دولہا بنے ہو کیسے
یہ خون کی نہیں ہے یہ ہے آبرو کی مہندی
جعفرؐ یہ بیوہ ماںؐ اب بیٹےؐ کو پھر سجائے
بن میں ملی نہ اس کو جس ماہ روؐ کی مہندی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار