

حسینؐ ہے سب کا
سب قومیں کہہ رہی ہیں ایماں کی یہ صدا ہے
ہر فلسفی سے پوچھو سب لیڈروں سے پوچھو
سب غازیوں سے پوچھو محنت کشوں سے پوچھو
عزت کی زندگی کا اِس نے سبق دیا ہے
پوچھو یہودیوں سے نصرانیوں سے پوچھو
ہر پارسی سے پوچھو ساسانیوں سے پوچھو
قوموں کا متفقہ یہی ایک فیصلہ ہے
گوتم بھی کہہ رہے ہیں کرشن بھی کہہ رہا ہے
نانک بھی کہہ رہے ہیں لینن بھی کہہ رہا ہے
شبیرؐ انقلابی ذہنوں کا دیوتا ہے
تم صوفیا سے پوچھو دانشوروں سے پوچھو
کل امتوں سے پوچھو پیغمبروں سے پوچھو
اقلیمِ معرفت کا شبیرؐ کبریا ہے
کہتی ہیں قومیں جو ہے اس راہنما کا دشمن
انساں کا بھی عدو ہے اور ہے خدا کا دشمن
مظلوم کربلاؐ اک آفاقی رہنما ہے
لائے گا رنگ اک دن جعفرؐ ہمارا ماتم
آئیں گے شاہِ امکاں بدلے گا نظمِ عالم
دیکھے گی چشمِ ہستی ہر شخص کہہ رہا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار